counter easy hit

سابق گورنر عشرت العباد نے دبئی کیلئےاُڑان بھر لی

Governor Ebad took over the flight to Dubai

Governor Ebad took over the flight to Dubai

گورنرہاؤس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی کے لیے اُڑان بھر لی۔ نامزد گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی آج حلف اٹھائیں گے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ہلا کر الوداع کیا۔ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔ دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔

14 سال تک گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد خان غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سے کوچ کر گئے۔

اس سے پہلے اُنہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

2 روز پہلے صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔ نامزد گورنر آج حلف اُٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اُن سے حلف لیں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website