گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے پرائیویٹ اسکولز مالکان کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دیدی، کہتے ہیں اسکولوں کی بندش مسئلے کا حل نہیں، گورنر نے ایم کیو ایم کا مستقبل جاننے کے لئے نجومی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا۔لاہور: (یس اُردو) گلوبل فورم آن اسلامک فنانس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش یا ہڑتال مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے پرائیویٹ اسکولز مالکان کو دعوت دی کہ وہ وزیر اعلیٰ سے مذاکرات کریں۔نیب کے معاملے پر گورنر نے واضح کر دیا کہ اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کرنا ہو گا۔ ایم کو ایم کے مستقبل کے بارے میں گورنر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ یہ سوال کسی نجومی سے پوچھا جائے۔گورنر کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکگ کے عمل کا فروغ پانا احسن قدم ہے۔