counter easy hit

گورنر ہائوس سے دہشتگردی کی آخری علامت کا خاتمہ ہوگیا ،نہال ہاشمی

Governor House, the ultimate symbol of the end of terrorism, Nehal Hashmi

Governor House, the ultimate symbol of the end of terrorism, Nehal Hashmi

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی آخری نشانی آج گورنرہاؤس سے ختم ہوگئی،14 سال پہلے بانی ایم کیوایم نے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنرہاؤس بھیجا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ کا نمائندہ آج گورنرہاؤس پہنچ گیا ہے اور آج دہشتگردی کے دورکا خاتمہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے گورنرکی تقرری سے صوبے کو پرامن بنانے میں مدد ملے گی، سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ آج جمہوریت اورآئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنرہاؤس میں ہے،جس دہشت گرد تنظیم نے گورنرہاؤس میں ڈالا تھا اس کا دورختم ہوگیا اور اس کا ذمہ داروہ آمرتھا جو 9سال تک آمررہا،آمرکے دورمیں دہشت گردی نے شہرمیں فروغ پایا،قتل ،ٹارگٹ کلنگ عام ہوئی تھی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کراچی کے لیے بڑی بنیادی تبدیلی لے کرآئے،انہوں نے 3سال پہلے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کیا، دہشت گردوں کو شہراورادارے چھوڑنے پرمجبورکیا،وزیراعظم نے گورنرہاؤس میں اس شخص کو فائز کیا ہے جو انصاف کے عہدے پرفائز رہا۔

ایک سوال کے جواب میں نہال ہاشمی نے کہا کہ این آراونوازشریف نے نہیں کیا،این آراوکرنے والوں سے پوچھیں انہوں نے کیوں کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website