لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور مسلم لیگ ن میں نقب لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ ن منیارٹی ونگ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر کامران مائیکل کے تایازاد بھائی شہزاد منشی کو توڑ لیاہے۔ شہزاد منشی نان مسلم نشستوں پر مسلم لیگ ن کےرکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور معہ اہل و عیال پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ گورنر چودھری سرور نے شہزاد منشی کو گلاب جامن کھلا کر خوش آمدید کہا۔ سینیٹر کامران مائیکل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے وفائی پر گلاب جامن سے شہزاد منشی کے سیاسی مستقبل کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔وزیر مملکت برائے مواصلات کاعام تعطیل پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا پہلا دورہ،این ایچ اے حکام کی جانب سے دو اعلیٰ اور مہنگی گاڑیوںکی پیشکش پروزیر کا انکار۔ این ایچ اے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے تمام ممبر ز اور جنرل مینجرز کے ہمراہ استقبال کیا۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید جنھیںحال ہی میں سیفرون کے بعد اب مواصلات کا قلمدان دیکر وزیر مملکت لگایاگیاہے۔ نویں، دسویں اور گیارہویں محرم الحرام کو مسلسل تین دن گزیٹیڈ ہالی ڈے کے علاوہ قومی عام تعطیلات کے باوجود این ایچ اے ہیڈکوارٹرز کے دورے کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر این ایچ اے کے چیئرمین جواد رفیق ملک، ممبر ایڈمن علی شیر محسود، ممبر فنانس شعیب احمد خان، ممبر پلاننگ عاصم امین، تمام شعبوں کے جنرل مینجرز ودیگر انتظامی افسران بھی موجودتھے۔ مراد سعید دن دو بجے آے ٔ اور شام چھ بجے تک این ایچ اے میں رہے اس دوران ممبر ایڈمن نے وزیر مملکت کو مہنگی ایک کار اور ایک جیپ استعمال کر نے کی پیشکش کی لیکن وزیر نے ان کی اس پیشکش کو ٹھکرادیا اور افسران پر واضح کر دیا کہ جو گاڑی انھیں کابینہ ڈویژن نے دی ہے وہ صرف اسی گاڑی کو استعمال کریں گے اس کے علاوہ کوئی اضافی گاڑی وہ نہیں لیں گے۔ انہیں ادارہ کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔