کراچی (یس ڈیسک) آئی ایم کراچی” یوتھ فیسٹیول کی تقریب میں سندھ کے گورنر نے گانا بھی گایا اور گٹار بھی بجایا۔ گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نوجوانوں کی فرمائش پر گٹار بجایا اور ملی نغمہ گا کر سماں باندھ دیا، اس فنکارانہ پرفارمنس پر نواجوانوں کو خوشگوار حیرت ہوئی اور انہوں نے گورنر کو خوب داد دی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوان ہر میدان میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔
وہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں اسی جوش وجذبے سے آگے بڑھتے رہے تو ایک دن ملک کے بہترین معمار بن کر سامنے آئیں گے۔فیسٹیول کی مختلف کیٹگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوںکو انعامات دیے گئے جبکہ کراچی کے لئے بنائے گئے خصوصی نغمے’’میں کراچی‘‘ کی ویڈیو بھی لانچ کی گئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے آرٹس کونسل کی گرانٹ ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کرنے کا اعلان بھی کیا-