بلدیہ عظمٰی کراچی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر گورنر سندھ اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں۔ گورنر سندھ نے بلدیہ عظمٰی کراچی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا نوٹس لے لیا۔
کراچی:سندھ حکومت نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین ایڈمنسٹریشن کے تمام بینک اکاؤنٹس اور فنڈز منجمد کر دئیے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بلدیہ عظمٰی کراچی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا نوٹس لے لیا اور فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے بھی فنڈز جاری کرنے کیلئے کہا ہے۔ اکاؤنٹس منجمد ہونے سے بلدیاتی اداروں کے ماتحت اسپتالوں اور ڈسپنریز میں ادویات کی قلت، شہر سے کچرا اٹھانے، فائر اینڈ ریسکیو، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر تمام امور رکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔