counter easy hit

گورنر سندھ کی طبیعت پھر بگڑ گئی، وزیراعظم کی اسپتال میں عیادت

Governor's health worsened again, the Prime Minister visited the hospital

Governor’s health worsened again, the Prime Minister visited the hospital

کراچی: گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی طبیعت ایک بار بگڑ گئی جب کہ وزیراعظم نے نجی اسپتال میں گورنر کی عیادت کی۔

کراچی کے نجی اسپتال مین زیر علاج گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔  گونر سندھ کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث انہیں مشین کے ذریعے آکسیجن فراہم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ان کے آج دوبارہ ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے کلفٹن کے نجی اسپتال میں گورنر سندھ سعید الزمان کی عیادت بھی کی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ  بھی ان کے ہمراہ تھے، ترجمان گورنرہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے گورنرسندھ کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ صحت میں بہتری کے بعد جلد اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔

گورنر سندھ نے وزیر اعظم کی آمد اور نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ  ڈاکٹرز کی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں اور صحت میں بہتری آئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website