وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ حکومت خواتین کی زندگی کےہرشعبےمیں شرکت یقینی بنانےکے لیےپُرعزم ہے۔ پاکستان میں خواتین کو کام کرنے کے یکساں مواقع حاصل ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق 2030 کے ایجنڈے پر موثر عمل درآمد کے لئے کام کررہےہیں۔ صنفی بنیاد پر تشدد اور خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کےخاتمےکیلئے بھی پُرعزم ہیں۔