حکومت قومی اداروں کو نیلام اور اشیائے ضروریہ کو عوام کی پہنچ سے باہر کر رہی ہے، چوہدری منظور احمد
لاہور؍اسلام آباد(یس اردو نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگر نواز حکومت مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ اس فیصلے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ شیر عوام کے خون کا پیاسا بن گیا ہے، لیٹرے لیگی دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں، نواز شریف کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں، وہ بیرون ممالک میں اثاثے بنانے کے لئے ملک کے عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ اب سبزی اور دال بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔ آئل کی قیمتوں کی وجہ سے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا اور ہر چیز مہنگی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے یا تو قومی اداروں کو نیلام کر رہی ہے یا پھر آئل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔