counter easy hit

چالیس منٹ لیٹ آنے والا ٹیچر غیر حاضر تصورہوگا، سرکاری سکولز کی مانیٹرنگ کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

govt-teachers-arriving-40-minutes-late-in-schools-will-be-considered-as-absent-gop

govt-teachers-arriving-40-minutes-late-in-schools-will-be-considered-as-absent-gop

فیصل آباد (یس ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز کی مانیٹرنگ کرنے والے اہلکاروں کیلئے نیاہدایت نامہ جاری کردیا۔ مانیٹرنگ ایویلیوایشن اسسٹنٹس سکول ٹائمنگ کے دوران پہلے تیس منٹ میں اور آخری تیس منٹ میں سکول وزٹ نہیں کریں گے۔ چالیس منٹ تاخیر سے آنے والا ٹیچر غیر حاضر تصور ہوگا۔

پنجاب حکومت نے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے جبکہ ایس ڈی او ایجوکیشن کو تمام سکولز کی ٹائمنگ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مانیٹرنگ اسسٹنٹ کو دوران سکول وزٹ اساتذہ اور ٹیچر حاضری بھی چیک کرنے،س کول کونسل رجسٹر، نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ سمیت دیگر ریکارڈ کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے ایس او پیز کے مطابق مانیٹرنگ اہلکار فری کتابوں کی تقسیم کا بھی جائزہ لیں گے اور بغیر یونیفارم بچوں کی نشاندہی کرنے کا بھی حکم دیاگیا ہے۔ مانیٹرنگ اسسٹنٹس کو وزٹ فارم کی تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website