متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں سالانہ رنگا رنگ لائٹوں سے سجے میلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مختلف عمارتوں پر منفرد تھری آرٹ اور پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب د ئیے جارہے ہیں کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے۔
اس ساتویں سالانہ لائٹ فیسٹیول میں شارجہ کی بلندو بالا عمارتوں پرلیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شوکا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وڈیوز،لائٹ میپنگ،تھری ڈی ایفکٹس،لائٹ گرافٹی،ملٹی میڈیا پراجیکشن اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ آرٹ اور لائٹ پراجیکشن سے سجا یہ منفرد میلہ11فروری تک جاری رہے گا۔