counter easy hit

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے خوف سے ننکانہ میں دال چنے ودیگر اشیائے خورد و نوش غا ئب

Gram dal price control

Gram dal price control

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے خوف سے ننکانہ میں دال چنے ودیگر اشیائے خورد و نوش غا ئب مرغی کا گوشت 275روپے کلو فروخت غریبوں اور ہوٹل والوں کی پریشانی میں اضافہ ۔ مہنگا سامان لا کر سستا فروخت نہیں کر سکتے ۔ تاجر تفصیلات کے مطابق: ننکانہ شہر کے کریانہ فروشوں نے آئے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی طرف سے مقدمات اور جیلوں میں جانے کے خوف سے دال چنے، دال ماش، کالے چنے، سفید چنے اور بیسن کی فروخت بند کر دی ہے پانچ روز سے غریب شہری اور ہوٹلوں والے شہر کے ہر کریانہ فروش سے دالیں وغیرہ خریدنے میں ناکامی کے بعد حکومت پنجاب کو کوستے نظر آئے ۔ عبدالمعیز، شیراز ،عبداﷲ، ملک شاہد و دیگر شہریوں نے بتایا کہ ہم غریب لوگ 275 روپے فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت نہیں خرید سکتے اور دالیں وغیرہ بازار سے غائب ہیں ۔ تاجروں ملک سلیمان ، شیخ علی ، عبدالوحید بابر ودیگرز نے بتایا کے فیصل آبا د تھوک مارکیٹ میں دال چنا 130 روپے ، دال ماش250روپے ، بیسن 135روپے ، کالے چنے 115روپے ، باریک سفید چنے 150روپے کلو دستیاب ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر دال وغیرہ کو 30سے لے کر دس روپے کم تک فروخت کی اجازت ہے ایک ماہ کے دوران خلاف ورزی کرنے والے درجنوں کریانہ فروش جیل کی ہوا کھا چکے ہیں ۔ تاجروں و غریب خریداروں نے ڈی سی اوننکانہ ڈاکٹر عثمان علی اور وزیراعلی پنجاب سے فوری اصلا ح احوال کی اپیل کی ہے