counter easy hit

پیرس، ایفل ٹاور کے مقام پر پاکستانی وکشمیری برادری کا بھرپور احتجاج جاری، بھارتی حکومت کے غاصبانہ اقدام کی بھرپور مذمت ، شدید نعرے بازی 

پیرس، ایفل ٹاور کے مقام پر پاکستانی وکشمیری برادری کا بھرپور احتجاج جاری، بھارتی حکومت کے غاصبانہ اقدام کی بھرپور مذمت ، شدید نعرے بازی

پیرس(یس اردو نیوز سپیشل) بھارتی سرکار کی طرف سے آرٹیکل 370اور 35 اے کے خاتمے کیخلاف پاکستانی وکشمیری برادری کا پیرس کے معروف مقام ایفل ٹاور پر بھرپوراحتجاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام 6 بجے سے پیرس میں موجود تمام کشمیری وپاکستانی تنظیموں کا مشترکہ احتجاج شروع ہوا۔ جس میں ہر عمر اورہرطبقہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی ہے۔

پیرس سے مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز کے مطابق پیرس کی سیاسی وسماجی تنطیموں نے آج سے مشترکہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجہ کو ختم کرنے کے مکروع اقدام کیخلاف بھرپور احتجاج  کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی روز ایفل ٹاور پر سینکڑوں پاکستانی وکشمیری راہنما اکھٹے ہوگئے۔ ایفل ٹاور پر اس وقت ہر طرف پاکستانی اورکشمیری پرچم نظر آرہے ہیں ۔

پاکستانی وکشمیری اوریورپی شہری بھارتی غاصب حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کیلئے غیر آئیی اورغیر فطری اقدام کےخلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج میں سیاسی وسماجی راہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرے میں ہر مکتب فکر اور سیاسی وسماجی وابستگی سے بالا تر ہوکر تمام افراد نے مودی سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔

مظاہرے سے معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے اپنے خطاب میں مقبوضۃ کشمیر میں حالیہ تشدد کی لہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کے شانہ بشانہ اب بھارتی مسلمانوں کو بھی ہندوانتہا پسند سوچ کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر ک1947 کی پاک بھارت تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے یہ سیاہ ترین دن تھا جب گجرات کے قصاب مودی کی حکومت نے ہماری شہرگ کشمیر کو کاٹنے کی مکروع سازش کی ہے

اس اقدام سے غاصب بھارتی حکومت نے نہ صرف کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے مہذب دنیا کے قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں بلکہ مقبوضۃ کشمیر پر پاس کی گئی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا بھی مذاق اڑایا ہے۔

گجرات کا قصاب مودی یہ نہیں جانتا کہ اس نے کروڑوں مسلمانوں کی شہ رگ پرجو وار کرنے کی کوشش کی ہے اس کے نتیجے میں اس کا اکھنڈ بھارت ہمیشہ کیلئے ریزہ ریزہ ہوجائیگا۔
پاکستانی اورکشمیری ایک خون، ایک جسم وجان اورایک مذہب رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کیلئے جانیں تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
ہم آج کے مظاہرے سے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا

ہندوستان نے آرٹیکل370 کوختم کرنے کیلئے جوراستہ اپنایا ہے انشااللہ یہ اسکی تباہی ثابت ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کو بزور بازو نہ کل دبایا جاسکا ہے اورنہ ہی آنے والے دنوں میں دبایا جاسکے گا۔
مقبوضۃ کشمیر پر کوئی بھی قانون سازی کشمیری حریت پسندوں اور راہنمائوں کو شامل کیے بغیر نہیں ہوسکتی۔ دنیا کی تاریخ میں کبھی کسی ریاست کی قسمت کا فیصلہ قابض فوجوں اور گولیوں کی برسات میں نہیں ہوا۔ مقبوضۃ کشمیر میں نصف صدی سے زیادہ عرصے سے غیور کشمیری صرف آزادی کی خاطر قربانیاں دیتے آرہے ہیں ۔ لاکھوں کشمیری مائوں کی گودیں اجڑ چکی ہیں، لاکھوں بہنوں کی عصمت دری کی گئی، لاکھوں بچے یتیم کیے گئے
نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، پھر کلسسٹر بمبزاستعمال کیے گئے۔۔؟
لیکن افسوس عالمی برادری کا ضمیر آج بھی نہیں جاگا۔ عالمی برادری، مہذب قومیں جو خود کو عالمی انسانی حقوق کا علمبردار کہتی آئی ہیں آج ضرورت ہے کہ وہ کشمیری عوام کے بارے میں اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے آگے آئیں ۔ ورنہ کشمیری مجاہدین کی غیض و غضب کیلئے تیار ہوجائیں۔

GRAND, PROTEST, BY, PAKISTANI, AND, KASHMIRIS, AT, EIFEL, TOWER, PARIS, AGAINST, INDIAN, GOVT, AND, THEIR, SO CALLED, PRESIDENTIAL, ORDER, OF, ABOLISHING, ARTICLE 370, AND, 35 AGRAND, PROTEST, BY, PAKISTANI, AND, KASHMIRIS, AT, EIFEL, TOWER, PARIS, AGAINST, INDIAN, GOVT, AND, THEIR, SO CALLED, PRESIDENTIAL, ORDER, OF, ABOLISHING, ARTICLE 370, AND, 35 AGRAND, PROTEST, BY, PAKISTANI, AND, KASHMIRIS, AT, EIFEL, TOWER, PARIS, AGAINST, INDIAN, GOVT, AND, THEIR, SO CALLED, PRESIDENTIAL, ORDER, OF, ABOLISHING, ARTICLE 370, AND, 35 AGRAND, PROTEST, BY, PAKISTANI, AND, KASHMIRIS, AT, EIFEL, TOWER, PARIS, AGAINST, INDIAN, GOVT, AND, THEIR, SO CALLED, PRESIDENTIAL, ORDER, OF, ABOLISHING, ARTICLE 370, AND, 35 AGRAND, PROTEST, BY, PAKISTANI, AND, KASHMIRIS, AT, EIFEL, TOWER, PARIS, AGAINST, INDIAN, GOVT, AND, THEIR, SO CALLED, PRESIDENTIAL, ORDER, OF, ABOLISHING, ARTICLE 370, AND, 35 A

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website