پیرس(یس اردو نیوز) خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دین حق کیلئے جانوں کی قربانیاں دے کر قیامت تک کیلئے ظالموں کا سر نیچا کر دیا۔نواسہ رسول ﷺ نے اپنا سر دے کر اسلام کو سر بلند کردیا۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین ؑ کے نقش قدم پر چلکر امت مسلمہ اپنے مسائل سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔