counter easy hit

قومی کرکٹ ٹیم کے فلاور کی گرانٹ ختم ہونے کا امکان

کوچنگ سٹاف میں اسٹیو رکسن، اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو ورلڈ کپ تک عہدوں پر برقرار رکھا جائے گا

Grants are likely to end of the National Cricket Team flower

Grants are likely to end of the National Cricket Team flower

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کی کارکردگی کو رواں ماہ زیر غور لایا جائے گا۔ گرانٹ فلاور گزشتہ ساڑھے تین سال سے گرین شرٹس کا حصہ ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہیں معاہدہ پورا ہونے پر فارغ کر دیا جائے گا کیونکہ وہ بیٹنگ لائن کو بہتر کرنے میں ناکام رہے۔

2013 میں قومی ٹیم جوائن کرنے کے بعد انہیں ڈیو واٹمور، وقار یونس اور مکی آرتھر کے ساتھ کام کا موقع ملا تاہم قومی بیٹسمینوں کی پرفارمنس میں عدم تسلسل کی وجہ سے ان کی چھٹی کی جاسکتی ہے۔ امکان ہے کہ سپورٹ سٹاف سے صرف انہیں فارغ کیا جائے گا جبکہ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن، بالنگ کوچ اظہر محمود، ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو ورلڈ کپ 2019 تک برقرار رکھا جائے گا۔ ہارون رشید، مدثر نذر اور سبحان احمد پر مشتمل پی سی بی ریویو کمیٹی آئندہ چند دنوں میں کوچز کی پرفارمنس پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

پی سی بی کے 29 جولائی کو ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ سپورٹ اسٹاف کو برقرار رکھا جائے یا پھرفارغ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 24 جولائی کو لاہور پہنچیں گے کیونکہ اگست میں قومی کھلاڑیوں کا بوٹ کیمپ کاکول میں لگایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریویو کمیٹی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنی تجاویز گورننگ بورڈ کو پیش کرنے سے قبل ہیڈ کوچ سے ملاقات کریں گے۔ میٹنگ میں قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ کئی نوجوان پلیئرزکو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل اور ترقی دیئے جانے کا امکان ہے تاہم احمد شہزاد اور عمر اکمل کی تنزلی ہو گی۔ واضح رہے کہ اگست میں قومی ٹیم کا بوٹ کیمپ جب شروع ہو گا تو شعیب ملک، عمر اکمل، شاداب خان، عماد وسیم سمیت دیگرکھلاڑی کیریبین پریمیئر لیگ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے جنہیں پی سی بی نے این او سی دے دیا ہے۔ محمد عامر، جنید خان اور یاسر شاہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہونے کے باعث کیمپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

کوچنگ سٹاف میں اسٹیو رکسن، اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو ورلڈ کپ تک عہدوں پر برقرار رکھا جائے گا:ذرائع کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کی کارکردگی کو رواں ماہ زیر غور لایا جائے گا۔ گرانٹ فلاور گزشتہ ساڑھے تین سال سے گرین شرٹس کا حصہ ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہیں معاہدہ پورا ہونے پر فارغ کر دیا جائے گا کیونکہ وہ بیٹنگ لائن کو بہتر کرنے میں ناکام رہے۔ 2013 میں قومی ٹیم جوائن کرنے کے بعد انہیں ڈیو واٹمور، وقار یونس اور مکی آرتھر کے ساتھ کام کا موقع ملا تاہم قومی بیٹسمینوں کی پرفارمنس میں عدم تسلسل کی وجہ سے ان کی چھٹی کی جاسکتی ہے۔ امکان ہے کہ سپورٹ سٹاف سے صرف انہیں فارغ کیا جائے گا جبکہ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن، بالنگ کوچ اظہر محمود، ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو ورلڈ کپ 2019 تک برقرار رکھا جائے گا۔ ہارون رشید، مدثر نذر اور سبحان احمد پر مشتمل پی سی بی ریویو کمیٹی آئندہ چند دنوں میں کوچز کی پرفارمنس پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ پی سی بی کے 29 جولائی کو ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ سپورٹ اسٹاف کو برقرار رکھا جائے یا پھرفارغ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 24 جولائی کو لاہور پہنچیں گے کیونکہ اگست میں قومی کھلاڑیوں کا بوٹ کیمپ کاکول میں لگایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریویو کمیٹی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنی تجاویز گورننگ بورڈ کو پیش کرنے سے قبل ہیڈ کوچ سے ملاقات کریں گے۔ میٹنگ میں قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ کئی نوجوان پلیئرزکو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل اور ترقی دیئے جانے کا امکان ہے تاہم احمد شہزاد اور عمر اکمل کی تنزلی ہو گی۔ واضح رہے کہ اگست میں قومی ٹیم کا بوٹ کیمپ جب شروع ہو گا تو شعیب ملک، عمر اکمل، شاداب خان، عماد وسیم سمیت دیگرکھلاڑی کیریبین پریمیئر لیگ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے جنہیں پی سی بی نے این او سی دے دیا ہے۔ محمد عامر، جنید خان اور یاسر شاہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہونے کے باعث کیمپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website