اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مسئلہ کشمیر پر بھارتی حکومت کی جانب سے ایک منفرد قسم کی وار دیکھنے میں نظر آئی ہے، بزدل دشمن سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی صارفین کا گلہ دبانہ شروع کر دیا گیا ہے، فیس بک ہو یا توئٹر کا پلیٹ فارم، بھارتی حکومت کی جانب سے فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا جارہا ہے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں بیٹھ کر جو جو بھی آواز بلند کر رہا ہے اس کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، پہلے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مراد سعید اور اس کے بعد اب سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو بھی نوٹس موصول ہوگیا ہے، کہ آپ کشمیر پ کچھ زیادہ ہی بول رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس کو ٹوئٹر پر ہی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے مجھے بھی نوٹس موصول ہوگیا ہے، یہ نوٹس مجھے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے صرف اس لیے بھیجا گیا کیونکہ بھارت ی لاء اور فورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے ٹوئٹر انتطامیہ کو میری شکایت لگائی گئی جس کے بعد مجھے یہ نوٹس موصول ہوا ہے۔ ‘‘
خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو بھی کشمیر ایشو پر آواز اُٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا، اس کے علاوہ بھارتی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر مراد سعید کاٹوئٹر ااکاؤنٹ بند کرنے کی باقاعدہ درخواست دی گئی تھی جسے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا ۔