ریسلنگ کے دوران غیر ملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ علاج کے بعد کھالی رنگ میں اترے اور نہ صرف اپنی پٹائی کا بدلہ لیا بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارت کے شہر دیہرادون میں 26 فروری کو ہونے والی ریسلنگ کے دوران 3 غیرملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو کرسیوں سے مار مار کر لہو لہان کردیا تھا تاہم علاج کے بعد ایک مرتبہ پھر وہ رنگ میں اترے اور تینوں غیر ملکی ریسلروں سے نہ صرف اپنی پٹائی کا بدلہ لیا بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ 26 فروری کو ہونے والی فائٹ کے دوران غیر ملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو سر میں کرسیاں ماری تھیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے گریٹ کھالی کو ریسلنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی لیکن بدلے کی آگ میں جلتے ہوئے گریٹ کھالی ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترے اور اپنا بدلہ لے لیا۔