counter easy hit

پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز

Great care for Pakistanis

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایا ہے کہ ایک شخص نے پلی بارگین میں 16جائیدادیں نیب کے حوالے کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پلی بارگین کے نتیجے میں ایک شخص نے 16جائیدادیں نیب کے حوالے کر دیں۔ علی زیدی نے پلی بارگین کرنے والے شخص کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائیں گے،آصف زرداری کی بے نامی کمپنیوں کی تعداد 32 ہے،32 کمپنیوں کے اثاثے سیل کیے گئے ہیں، بےنامی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا، اومنی گروپ، آصف زرداری کیخلاف جےآئی ٹی کی تفتیش پرکئی جائیدادیں اٹیچ کی گئی ہیں۔معاون خصوصی شہزاد اکبرنے وفاقی وزیرعلی زیدی اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر بھیجا گیا۔آج کے حالات کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ اور ملک کو لوٹا جانا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ عزیربلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کوآصف زرداری نے استعمال کیا۔ سمٹ بینک بھی بےنامی تھا۔ سمٹ بینک کےشیئرز کو بھی سیل کیا گیا ہے۔عارف حبیب اوراٹلس بینک کو ضم کرکے سمٹ بینک بنایا گیا۔ کراچی کے بڑے بروکر نے روپالی بینک خریدا۔ ناصر لوتھا نے بیان حلفی دیا ہے کہ بینک ان کا نہیں ہے۔ ایک صاحب نے16 پراپرٹیز پلی بارگین میں نیب کو دی ہیں۔ بے نامی پراپرٹیز ضبط کی جائیں گی۔ عوام کو بےنامی جائیدادوں سے متعلق ہرروز آگاہ کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبارمیں آیا کہ متاثرین کی امداد کا پیسہ بھی کھایا گیا۔10 سال تک وزیراعلیٰ رہنے والے نے زلزلہ زدگان کے پیسے کھائے۔ زلزلے کی امدادی رقم سے جائیدادیں خریدی گئیں۔ اگلی باری حدیبیہ کی ہے وہ بھی بے نامی ہے۔ اربوں روپے کی بے نامی جائیدادوں کو پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ 32 کمپنیوں کے اثاثے سیل کیے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website