Here’s my piece of heart, my bundle of joy, my sunny boy Muhammad Mikaeel Ali.
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہاں گذشتہ برس نومبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور انھوں نے اس خوشی کی خبر کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے بیٹے محمد میکائل علی کی کچھ اور تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں اور ہنستے مسکراتے میکائل کی یہ تصاویر اب انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔
شعیب نے اپنی پہلی ٹوئیٹ میں اپنے بیٹے کا تعارف کچھ یوں کروایا، ‘یہ رہا میرے دل کا ٹکڑا، میری خوشیوں کی پوٹلی، میرا بیٹا محمد میکائیل علی’۔
سابق فاسٹ باؤلر نے مزید لکھا کہ ‘میں اپنے بیٹے کو ‘چھکے’ کی علامت سکھا رہا تھا، لیکن اس نے زیادہ دلچسپی نہیں لی’۔
I was teaching him the “SIX” sign but looks like my Champ wasn’t keen. Did I hear someone say ‘a bowler’s genes’?
انھوں نے اپنے بیٹے کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘میرے بہادر بیٹے کی ایک اور تصویر ملاحظہ کریں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس نے ابھی ابھی ایک کیچ پکڑا ہے اور اپنے ابا کے برعکس یہ کیچ بہت واضح تھا’۔
Here’s anothr pic of my Braveheart. Luks like he just dived 2 take a sharp catch &unlike his Abba has taken it cleanly, no referrals needed!
آخر میں انھوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ وہ ایک سپراسٹار کی طرح گھوم رہا ہے’۔
Many tks to all my friends for showering so much love & blessings for my Junior. I can assure u dat he’s roaming around like a Superstar!!!
واضح رہے کہ راول پنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر کی شادی 23 جون 2014 کو ہری پور سے تعلق رکھنے والی رباب سے ہوئی تھی۔سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے دوران 46 ٹیسٹ میچوں میں 178 اور 163 ایک روزہ میچوں میں 247 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔انہیں کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین باؤلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔