کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق وقار حسن آج کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کے انتقال کی اطلاع صاحبزادے ابرار حسن نے دی۔ابرار حسن کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے علیل تھے،ان کا انتقال آج صبح ہوا۔
وقار حسن 87 برس کی عمر پائی۔وقار حسن نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی۔انہوں نے 21 ٹیسٹ میچوں میں 1071 رنز بنائے۔وقار حسن کی نمازِ جنازہ کراچی میں کل ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
بس آپ کی کسر رہتی تھی !! اداکارہ حرامانی کی رومانوی تصاویر وائرل ہو گئیں
واضح رہے کہ قار حسن پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے آخری رکن تھے۔معروف کرکٹر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔