اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سی پیک کے تحت 8.2 ارب ڈالر کی لاگت سے پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے کے منصوبے ایم ایل ون پر کام تیز کیا جائیگا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کا معاہدہ اپریل2019ء میں پاکستان اور چین کے مابین طے پایا تھا۔موجودہ حکومت سی پیکمنصوبہ کے تحت ایم ایل ون کے منصوبہ پر پیش رفت کیساتھ ساتھ اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے۔یہ پاکستان میں انفراسٹرکچر میں بہتری اور نقل وحمل کے مسائل کے حل کیلئے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھی اس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں رائل پام کنٹری گالف کلب لاہوراراضی عملدرآمد کیس میں ریلوے نے ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی،عدالت نے آڈیٹر جنرل سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق رائل پام کنٹری گالف کلب لاہوراراضی عملدرآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی،ریلوے نے ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،وکیل کمپنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نظرثانی اپیل اس کیس کے ساتھ سنیں گے،وکیل کمپنی نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کمپنی سے معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد گالف کلب تعمیر کیا گیا،گالف کلب بننے کے بعد اسے عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا، 140 ایکڑکا معاہدہ تھا جبکہ 103 ایکڑ زمین لیز پردی گئی،وکیل کمپنی نے کہا کہ نیلامی کی شرائط میں 33 سال لیز تھی جبکہ معاہدے میں 50 سال لکھا گیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ معاہدہ غیرقانونی قرار دیا تھا، عدالت نے زمین از سرنو لیز پر دینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے آڈیٹر جنرل ریلوے سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔