counter easy hit

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ۔۔۔

 

لاہور(ویب ڈیسک) 2 دن میں پاکستان کے قرضوں میں 6 کھرب روپے کی کمی ہوگئی، رواں ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی واقع ہوئی جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر پاکستان کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 165 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تھا۔تاہم رواں ہفتے کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور منگل کو کاروباری روز کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ہوگئی۔ منگل کو انٹربینک میں ڈالر کی قمیت 2 روپے کمی کے بعد 158 روپے 6 پیسے ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 6 روپے سستا ہوچکا ہے۔ جبکہ وپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 روپے 75 پیسے کمی کے بعد 159 روپے تک پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ مالی سال 19-2018 کے اختتام پر تمام بڑی ادائیگیاں ہوچکی ہیں اسی لیے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کی بیرونی قرضوں میں بھی کھرب روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹاک مارکیٹ میں 310 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 310.78 پوائنٹس بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں ایک موقع پر ٹریڈنگ 34340 کی سطح پر پہنچی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 34307.11 پر بند ہوا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ نواز شریف کا گھر سے کھانا آنا بند ہوگیا ہے، نواز شریف کو جو سہولیات مل رہی ہیں وہ وزیراعظم کو بھی حاصل نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی نواز شریف کو گھر سے کھانا لا کر دیا گیا ہے، ایک طرف کہا جاتا ہے نواز شریف کا 90 فیصد ایک وال بند ہے، دل کا مریض روزانہ گوشت اور انڈے کھا رہا ہے، گھر کا کھانا کھاکر وہ خود کو مزید بیمار کررہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کارڈیالوجسٹ نہیں ہیں، ڈاکٹر اندر جاتے ہیں اور گپ شپ لگا کر باہر آجاتے ہیں، نواز شریف کے لیے 21 کارڈیالوجسٹ ہر وقت موجود ہوتے ہیں، ایک ہفتے میں 42 لوگ صرف نواز شریف کے لیے ڈیوٹی دے رہے ہیں، وہ واحد پاکستانی ہیں جنہیں یہ سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ڈاکٹرز کا بورڈ بنا رہے ہیں جس میں ماہرین شامل ہوں گے، ماہرین نواز شریف کی غذا کو چیک کرکے بتائیں گے کیا کھانا ہے کیا نہیں کھانا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان سے ن لیگ کے ایم پی ایز کی ملاقات کرائی گئی، ملاقات میں ایم پی ایز نے کہا ووٹ عوامی خدمت کے لیے ملا کسی خاندان کے لیے نہیں ملا، چوروں اور کرپشن کرنے والوں کو بچانے کے لیے سپورٹ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر سیاست کی جارہی ہے، اے این ایف قومی ادارہ ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، پنجاب اور وفاقی حکومت کو اے این ایف کی کارروائی کا علم نہیں تھا، اے این ایف اپنے نظام کے تحت کام کرتا ہے، اے این ایف سے بات ہوئی انہوں نے کہا تفصیل عدالت میں دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website