گجرات (ویب ڈیسک ) موٹاپے سے نجات کیلئے 200 کلو گرام وزنی 12 سالہ بچے کا حمید لطیف ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا۔ بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے، چھ ماہ میں بچے کا 15 کلو گرام اور ایک سال میں 60 کلو گرام وزن کم ہوسکے گا۔ حمید لطیف ہسپتال میں موٹاپے کا شکار گجرات کے رہائشی 12 سالہ ابرار امجد کے معدے کو چھوٹا کرنے کی کامیاب سرجری مکمل کر لی گئی۔ ابرار امجد کا وزن 200 کلو گرام ہے جس کی وجہ سے وہ معمول کی زندگی بسر کرنے سے قاصر تھا۔ حمید لطیف ہسپتال میں معروف بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن نے موٹاپے سے نجات کیلئے 12 سالہ ابرار امجد کا کامیاب آپریشن کیا۔ڈاکٹر معاز الحسن کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ابرار امجد روبصحت ہے، ڈاکٹر معاذ الحسن کے مطابق ابرار امجد کا وزن 200 کلو گرام ہے اور یہ اتنے وزنی بچے کا اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا آپریشن ہے۔ ڈاکٹر معاذ الحسن کا کہنا ہے کہ ابرار امجد کا چھ ماہ میں 15 کلو گرام اور ایک سال میں 60 کلو گرام تک وزن کم ہوگا اور ڈیڑھ سال کے بعد ابرار امجد معمول کی زندگی بسر کرنے کے قابل ہوجائے گا۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جب بارہ سال کے بچے کی سرجری کی جارہی ہے۔ جس کی پیروی لازم ہے۔ بچے کے مطابق اسے بچپن سے برگر ، شورما اور نان بہت پسند تھے، وہ ایک وقت کے کھانے میں تین نان کھاتا ہے ، ایسی ہی بد احتیاطیوں کی وجہ سے اس کا وزن اتنا بڑھا۔ابرار کی لیپوپلاسٹی سرجری کی جائے گی، جس میں جسم سے چربی کو نکال لیا جاتا ہے ۔ بچے کے ماں باپ پرامید ہیں کہ اس سرجری کے بعد ان کا بیٹا بھی عام زندگی گزار سکے گا ۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 86
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276