counter easy hit

پاک بحریہ کا شاندار آپریشن ۔۔۔۔ کھلے سمندر سے 32 ملین ڈالر مالیت کی کیا چیز پکڑ لی ؟ دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات آ گئیں

کراچی(ویب ڈیسک) پاک بحریہ نے گوادر کے قریب آپریشن کے دوران 32 ملین ڈالر کی منشیات پکڑلی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران سمندری حدود میں گوادر کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 32 ملین ڈالرمالیت کی 1600 کلو گرام حشیش قبضے میں لی
گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن پاک بحریہ کاسمندری حدود کی حفاظت میں سرگرم رہنےکا مظہر ہے جب کہ مزید کارروائی کے لیے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا ہے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کےعملے نے گوادرکےعلاقے اورماڑہ کے قریب خفیہ معلومات پرکارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران سمندر کے راستے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرپندرہ کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔ تحویل میں لی گئی حشیش کی مالیت لاکھوں ڈالربتائی جارہی ہے ۔ عملے نے مزید کارروائی کیلئے حشیش اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پرعزم ہے۔اس سے پہلے پاک بحریہ نے سمندری حدود میں بڑی کارروائی کےدوران کروڑوں روپے مالیت شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی تھی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس کی بنا پراورماڑہ کے قریب سمندری حدود میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران اسمگل کی جانیوالی شراب کی کھیپ برآمد کرلی گئی ۔پکڑی جانے والی شراب کی مالیت دو کروڑ روپے کے قریب ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بہترین منصوبہ بندی اورمسلسل نگرانی کی بدولت منشیات کے خلاف کارروائی کامیاب رہی، پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے پُرعزم اور ہر لمحہ تیار ہے۔اس کے علاوہ صفائی کی اہمیت اجاگرکرنےکیلئےکراچی کے ساحلِ سمندرپرپاک بحریہ نے صفائی مہم بھی شروع کی۔ ترجمان پاک بحریہ کےمطابق کمانڈر کراچی رئیرایڈمرل آصف خالق نے مہم میں شرکت کی۔ کمانڈر کراچی نے ماحول کوصاف رکھنے کیلئے شجر کاری کی اہمیت پرزور دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کےمطابق رئیرایڈمرل آصف خالق نے مہم کے دوران پودا بھی لگایا۔ ایڈمرل آصف خالق کاکہناتھاکہ آبی حیات کی بقاء کیلئے سمندراورساحل کو صاف رکھنا ناگزیرہے۔ آلودگی کے منفی اثرات کی وجہ سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انھوں نےکہاکہ ساحلِ سمندر کو بھی ہر طرح کی آلودگی بالخصوص پلاسٹک کی اشیاءسے محفوظ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں۔ طلبہ کےعلاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مہم میں شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website