پیرس ۔ گذری صدی کے ایشیاء اور عالم اسلام کے معروف مفکرشاعر مشرق علامہ محمداقبال کا 77واں یوم وفات پیرس میں بھی منایا کیا اس سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے چیف آرگنائز قاری فاروق آحمد فاروقی کے دفتر میں ایک پروقار سادہ تقریب منقد ہوئی اس موقع پر علامہ محمد اقبال گذری صدی میں عالم اسلام کے سب سے بڑے فلسفی حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 77 واں یوم وفات منایا کیا۔ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ سیالکوٹ میں مولوی میر حسن اور گورنمنٹ کالج لاہور میں پروفیسر رنلڈ نے ان کے ذہن میں تصوف اور فلسفے کی جوت جگائی۔ علم کی طلب انہیں برطانیہ اور جرمنی لے گئی اور اعلیٰ ڈگریاں لے کر لوٹے۔ مسلمانوں کے فکری انتشار نے دردمندانہ شاعری کی طرف مائل کیا اور نوجوان نسل کو فکری احیاء کی طرف مائل کیا۔ملی درداوراحیائے اسلام پر مبنی شاعری کی۔ان کا سب سے بڑا احسان مسلمانوں کے لئیعلیحدہ ریاست کا خواب ہے جسے قائد اعظم نے تعبیر بخشی۔ امت مسلمہ کی بیداری کی شاعری کی شہرت چار سو پھیلی اور اس نے اقبال کو امر کردیا۔امت مسلمہ کے انتشار اور یمن جیسے مسائل پر اقبال کا اتحاد امت کا پیغام آج بھی معنویت رکھتا ہے۔عالم اسلام کی بیداری اور خود شناسی پر ان کے عالمگیر فلسفے کا ڈنکا ہمیشہ بجتا رہے گا۔ جن کو حکیم ا لامت بھی کہا جاتا ہے علامہ محمد اقبال شاعر مشرق کو شاندار الفاظ میں خیراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ علامہ محمد اقبال کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا قاری فاروق آحمد فاروقی نے کرائی ویں