تحریر: شاہ بانو میر
عظیم کلام کیلئے 5 منٹ اور اس رکوع پر مکمل اطمینان اور خالی ذہن کے ساتھ توجہ دیجئے سبحان اللہ ہم سب کا آئینہ ہے آیئے پلٹ جائیں واپس اپنے اصل سے قرآن سے جڑ کر آج بھی سجدہ کر لیں توبہ کا استغفار کا ہم نے جتنا خود جیتنے کیلئے دوسروں کو تباہ کیا جتنا ہم نے آج تک جھوٹ بولا جتنی ہم نے خیانت کی جتنی ہم نے حقوق العباد سے جان چھڑائی ہم نے پیسے کیلئے اس ذات کیلئے اللہ کے قوانین کا سر عام مذاق اڑایا آیئے کسی کو نہ کہیں خود جھکیں اور اعتراف کر کے بوجھ اتار پھینکیں اور غور کریں ان آیات کے ترجمے پر آئیے۔
وہ رب بڑا مہربان معاف کرنے والا اور توبہ کرنے والے کو قبول کرنے والا اور انعامات سے نوازنے والا ہے آیئے پلٹ کر جہنم کا ایندھن بننے سے بچ جائیں آگ کی قینچیاں جو کاٹ دین گی ہمیں آگ جو جھلسا دےت گی اس خاکی جسم کو قبر جوکھا جائے گی اس چہرے کو جس پر کتنی نافرمانیوں کی تحریر چسپاں ہے جھوٹی مصنوعی ناکام زندگی کو کامیاب سمجھنے والو لوٹ آؤ اگر مسلمان ہونے کے ناطے اسلام پر قرآن پر یقین ہے تو آخرت کے ھساب کتاب اور عذاب اور انعام پر بھی ایمان رکھو۔
گھروں میں بند محفوظ بلند قرآن پاک کو عظمت کے میناروں سے نیچے اتار کر خود تک رسائی دو پڑھو کھولو سمجھو اور پھر عمل کرو اس کے بعد دیکھو کہ دنیا مومن کے آگے جھکے گی شرط یہ ہے کہ آپ سب اخلاص کے ساتھ اپنی زندگی پیدائش کا مقصد جان لیں تو خود بخود یہ مصنوعی جھوٹی کاروباری مصروفیات سمٹ جائیں گی اور سب مختلف فرقوں سے وابستہ بھی رہیں گے اور اسلام کی سربلندی کیلیے ایک ساتھ کھڑے ہوں گے اس کیلئے گھر میں ہی موجود اس کتاب کو ذرا کھولیں ت سہی شعور ادراک کے کیسے کیسے راز عیاں ہوں گے۔
سبحان اللہ اللہ پاک ہم سب کے دل میں اس تحریر کا درد پہنچا کر کچھ تو تبدیلی ہماری سوچ ہمارے عمل میں لانے کا باعث بنے ہم آزمائشوں میں مبتلا کرنے کی بجائے آزمائشوں سے نکال کر انسانیت کیلئے قابل فخر کارنامہ سر انجام دے دیں اور یہ تبھی ممکن ہے ہماری چھوٹی پست سوچ کا وسیع اور پاک ہونا جب ہم اس پاکیزہ کتاب کی ہدایت لیں گے سلامت رہیں اور جڑیں اپنے اصل سے بہت ضرورت ہے آج اس کتاب کی اور سنت پر عمل کی واخرالدعوانا ان الحمد للہ رب اللعالمین۔
تحریر: شاہ بانو میر