لاہور: شیرانوالہ گیٹ کے قریب نامعلوم افرد نے فائرنگ کر کے گریٹر اقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو زخمی کر دیا۔
لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے گیرٹر اقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کو زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے شیرانوالہ گیٹ کے قریب جاوید حامد کی گاڑی کو روکا اور ان پر 4 فائر کر کے فرار ہو گئے جس میں سے 2 ان کی ٹانگ پر لگے جس وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کےمطابق جاوید حامد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔