واشنگٹن…….. بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ یونان کو تیسرے بیل آؤٹ پیکج کے ضمن میں فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
آئی ایم ایف کی خاتون منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹائن لیگارڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونان کےلئے بیل آؤٹ پیکج میں آئی ایم ایف کی شمولیت کے ضمن میں فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔2010ءاور2012ءمیں آئی ایم ایف نے یورپی کمیشن اور یورپین سینٹرل بینک کے ساتھ مل کر یونان کےلئے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی ۔