ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) یونانی جزیرہ رہوڈز کی پولیس نے ایک انتالیس سالہ پاکستانی کو جعلی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز رکھنے اور نابالغوں کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
جزیرہ رہوڈز کی پولیس کے مطابق جزیرہ کے رہائشی دوخاندانوں نے مقامی پولیس کو ایک ماہ قبل مطلع کیاکہ ایک پاکستانی ان کے بچوں کو جن عمریں بارہ اور سولہ سال ہیں کو جعلی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز فروخت کرتا ہے جو کہ اخلاق باختہ موادپرمبنی ہے جس پر پولیس نے شکایت درج کر کے پاکستانی کی تلاش شروع کر دی جس کو گزشتہ روز مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا جس کی شاخت دونوں بچوں نے بھی کر دی۔
پولیس نے پاکستانی کے گھر سے مزید دوسو ستر ڈسکس برآمد کرکے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا اجہاں سے اس کو حوالات منتقل کر دیا گیا۔