گورنر سندھ محمد زبیر کا کہناہے کہ گرین لائن پروجیکٹ کراچی کے عوام کے لئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے ،کوشش ہے کہ رواں برس کے آخر تک اسے مکمل کرلیا جائے۔
Green Line Project would be completed this year, Governor Sindh
ناظم آباد میں گرین لائن پروجیکٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام بھی ماڈرن ٹرانسپورٹیشن سروس چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے صحت،تعلیم ودیگر شعبوں میں منصوبوں کا اعلان کیاہے، انٹر چینج کا منصوبہ ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ محمد زبیر کا کہناتھاکہ مختلف منصوبوں کیلئےپرائیوٹ سیکٹر کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،کراچی میں رواں سال کے آخر تک 50 ہزارملازمتوں کےمواقع ملیں گے۔