counter easy hit

کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار

کراچی: شہر میں وفاق کے تحت چلنے والا گرین لائن بس منصوبہ مزدوروں کو اجرت اور تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

Greenline Bus plan delayed in Karachiکراچی کے عوام کو سستی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاق کی جانب سے شروع کرائے گئے گرین لائن بس منصوبے پر کام رک گیا ہے۔ گولیمار سے گرومندر تک گرین لائن بس منصوبے کے لئے جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے وہ گزشتہ 5 ماہ سے مزدوروں کو اجرت اور تنخواہیں ادا نہیں کرسکی۔ اجرت اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے 500 سے زائد مزدوروں نے عملی طور پر کام روک دیا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کنٹریکٹر کی جانب سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں، ہم نے مجبوراً کام بند کردیا ہے، ہمارے پاس اتنے بھی پیسے نہیں کہ کھانا کھا سکیں، ہماری فریاد کوئی سن نہیں رہا۔ واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبہ 18 کلو میٹر طویل ہے اور اسے 2018 میں مکمل کیا جانا تھا تاہم کئی مقامات پر اب تک کام شروع نہیں کیا جاسکا۔