counter easy hit

سفیر پاکستان جناب معین الحق نے سفارتکاری کے میدان میں گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں، ، 22وہں گریڈ میں ترقی پانے پر دلی مبارکباد، عبدالقدیر

سفیر پاکستان جناب معین الحق نے سفارتکاری کے میدان میں گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں، ، 22وہں گریڈ میں ترقی پانے پر دلی مبارکباد، عبدالقدیر

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف سیاسی سماجی راہنما اوربانی و صدر پاکستان فیسٹول فرانس عبدالقدیر نے سفیر پاکستان معین الحق کو 22ویں گریڈ میں ترقی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے سفارتکاری کے میدان میں گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ہو یا اس سے قبل ماہ وسال میں پیش آنے والے قومی وبین الاقوامی مسائل ہر دور میں جناب معین الحق نے ہمیشہ اپنی فہم وفراست اور دانشمندی سے اوورسیز کمیونٹی کو گھر جیسا ماحول فراہم کیے رکھا ہے اور دیار غیر میں بھی ان کے مسائل کو نہائت خوبی کے ساتھ حل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دنوں میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ والہانہ شفقت کا اظہار کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اپنی خدمات جاری رکھیں اور کمیونٹی کے درمیان خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جو کہ ایک شاندار اقدام اورقابل تحسین ہے۔ انھوں نے مستقبل کیلئے نیک خواہشیات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جناب معین الحق کو پاکستان کی فارن سروس کے اعلیٰ ترین مقام تک پہنچائیں ۔ وہ بلاشبہ اس فیلڈ میں ہر لحاظ سے مکمل مہارت یافتہ اور ہمہ جہہت شخصیت کے مالک ہیں۔

 

 

GREETINGS , FOR, PAKISTAN, AMBASSADOR, MOEEN UL HAQ, FOR, BEING, PROMOTED, BY, GOVERNMENT, OF , PAKISTAN, IN, 22ND, GRADE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website