counter easy hit

چوہدری سجاد احمد ڈوگہ کا چوہدری مختار بشارت کو مسلم لیگ ق میں شمولیت پر مبارکباد

PML Q

PML Q

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری سجاد احمد ڈوگہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے چوہدری مختار بشارت کو پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری امختار بشارت کی پاکستان مسلم لیگ ق فرانس میں شمولیت سے ویلیئرز لابیل میں پاکستان مسلم لیگ ق ایک ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت ثابت ہوگی۔

چوہدری مختار بشارت فرانس میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔