counter easy hit

کراچی میں دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 20 افراد زخمی

Grenade attack in Karachi, killing one child, 20 injured

Grenade attack in Karachi, killing one child, 20 injured

نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ میں بیس افراد زخمی ہو گئے جن میں 3 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حملے کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مجرموں کیخلاف فوری ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website