counter easy hit

اسلام دھرنامزاکرات کے نتیجہ میں اہلسنت راہنماؤں کیخلاف مقدمات خارج اور گرفتارراہنماء رہانہ ہوئے

 grftarrahnma

grftarrahnma

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)اسلام دھرنامزاکرات کے نتیجہ میں اہلسنت راہنماؤں کیخلاف مقدمات خارج اور گرفتارراہنماء رہانہ ہوئے تو تاریخی دھرنادیں گے،ان خیالات کا اظہارتحریک لبیک یارسول اللہ لالہ موسیٰ کے صدرصاحبزادہ عبدالواحدسیالوی ،عثمان عزیزقادری،صوفی محمداقبال زرگرودیگرراہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،حکومت نے اسلام آباددھرناکے قائدین سے مذاکرات کے دوران ملک بھرمیں اہلسنت قائدین کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے اور گرفتارراہنماؤں اور عوام اہلسنت کو رہاکرنے کا اعلان کیاتھاجو کئی روزگزرنے کے بعدعمل نہیں ہوسکا،انہوں نے کہاکہ ہم ضلع گجرات کی تمام سنی تنظیموں سے رابطے میں ہیں اور اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ضلع گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑادھرنادیں گے۔