سوئزرلینڈ : جب اکتوبر کے مہینے میں موسم سوہانہ ہو اور دھوپ تیز نکلی ہو تو گرل کرنے کا بڑا مزا آتا ہے ، ایسے ہی خوبصورت موسم کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فیملیز نے گرل پارٹی کا باسل سوئزرلینڈ میں اہتمام کیا۔ کوئی مرغی لے کو آیا، کوئی بکرے کا گوشت اور کوئی قیمے کے کباب، اور پھر سب نے مزے لے لے کر مزیدار گرل کھانا کھایا۔بچوں نے فٹ بال کا میچ کھیلا اور عورتوں نے ہاتھوں پر مہندی لگائی اوراس طرح یہ گرل پارٹی احتتام پزیر ہوئی۔