لاہور(ویب ڈیسک) مظفر گڑھ میں ایک عجیب و غریب واقع پیش آیا کہ سسرالیوں نے دولہے کو ہی لوٹ لیا۔ مظفر گڑھ میں دولہے کے ساتھ ہوئی ایلک انوکھی واردات جسے لوٹنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ا س کے سسرالی نکلے۔ جب بارات لے کر دولہا اپنے سسرال پہنچا تو اسے نشہ آور مشروب پلاکر
لوٹ لیا گیا، جس کے بعد سسرالی اس کی دلہن کو بھی لے کر فرار ہوگئے۔ دولہا کا نام حامد حسین ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میری 29 نومبر کو رسم حنا تھی اور 30 نومبر کو نکاح ہوا تھا، مگر جب ہم بارات لے کر سسرالیوں کے گھر پہنچے تو وہاں ہم سے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔ دولہے حامد حسین نے کہا ہے کہ اس کے سسرالی ان سے 10 تولہ سونے کے زیورات 7 لاکھ روپے اور دلہن لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ جبکہ دولہے کے وکیل نے بتایا ہے کہ تھانہ روہیلا نوالی پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔