ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)گھروں میں کام کرنے کے بہانے نقدی و زیورات چوری کرنے والی خواتین کا دو رکنی گرو ہ گرفتار ایک ساتھی خاتون فرار۔ یہ گروہ گھر گھر دروازہ کھٹکھٹا کر کام کے بہانے خود چوری کرتی یا کروا دیتی ہیں اہل علاقہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بستی میاں میر دھولر والا قبرستان کی رہائشی حنیفاں اور ناہید اختر دختران بشیر احمد اپنی ایک نا معلوم ساتھی کے ہمراہ گلی پیراں والی اور محلہ شیخاں میں گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر اہل خانہ سے کہتی رہیں کہ ہمیں گھر کے کاموں کیلے رکھ لیں ۔ عابد موبائل سنٹر کے گھر والوں نے ان دونوں خواتین کو کپڑے دھونے کی ڈیوٹی دی دونوں ملزم خواتین چھت پر کپڑے ڈالنے کے بہانے دوسری منزل پر موجودہ کمرے کی سیف الماری سے 3770روپے کی نقدی دو تولے طلائی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے رفو چکر ہو گئیں اسی دوران خاتون خانہ نے انہیں غائب پا کر شور مچایا تو اہل محلہ نے دونوں ملزم خواتین کا پیچھا کر کے انہیں پکڑا اور پولیس کو اطلاع دی اے ایس آئی نیاز گجر اور لیڈیز کانسٹیبل آسیہ نے ملزم خواتین کی جامہ تلاشی لے کر چوری کی گئی رقم و زیورات بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اہل محلہ شیخ ارشد ، ملک اسلم و دیگرز نے بتایا کہ وارداتی خواتین پر مشتمل تین مختلف گروپ گھروں میں کام کے بہانے چوری کی وارداتیں کرتی ہیں جبکہ( اوڈ )خواتین چند روز کام کرنے کے بعد اپنے بندو ں سے گھروں میں ڈکیتی کروا دیتی ہیں ۔ سماجی رہنما حاجی طارق محمود اور شیخ عبدالرؤف نے شہریوں اور گھریلو خواتین کو متنبہ کیا ہے کے کسی بھی نا واقف خا تون کو کام پر نہ رکھیں اور نہ ہی انہیں گھر کے اندر داخل ہونے دیں