اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے کہا ہےکہ مسلم لیگ ن اب ایک ایسے مسافر خانے کی شکل اختیار کر چکی جہاں ہر آنے والے دوسرے بندے کو پتہ نہیں یہ کس مشن سے آیا ہے ۔ انہوں نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی کے درمیان بات چیت ختم ہو چکی ہے ۔ معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنی والدہ شمیم بیگم سے شکایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ماں جی یہ بچی میری بڑی بے عزتی کرتی ہے اسے روکیں، آج ہم جن حالات کا سامنا کر رہے ہیں اس کی ذمہ دار صرف مریم نواز ہے ، اسی کی بدولت ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ’محترم اداروں‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’نالائق اعظم‘ کی ناکامیوں کو بوجھ اٹھا کر عوام سے ٹکر نہ لیں۔جب آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کو گروی رکھ دیا جائے اور ایک سال میں 16 ہزار ارب روے قرضہ لیا جائے تو یہ پاکستان کا ہر دن یوم سیاہ نہیں،کوئٹہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’آپ عوام کے ادارے ہیں، آپ عمران خان کے ادارے نہیں ہیں،جس نے پاکستان کو تاریخی ناکامی سے دوچار کیا، آپ وزیراعظم کے نمائندہ نہیں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’آپ ہمارے نمائندہ ہیں، آپ سے پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے عوام خوش نہیں، اس لیے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر آگے بڑھیں اور عوام کا ساتھ دیں‘۔مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے اور ادارے ماں باپ کا کردار ادا کرتے ہیں اس لیے میری اداروں سے گزارش ہے کہ ’نالائق اور نااہل شخص‘ کی ناکامیوں کا بوجھ نہ اٹھائیں، عمران خان کے لیے عوام سے ٹکر نہ لیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ’عوام کو اداروں کے بلمقابل کھڑا نہ کریں اور آگے بڑھ کر عوام کو سینے سے لگائیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’آگے بڑھ کر عوام کے مسائل حل کریں اور ووٹ کو عزت دیں .