لاہور ……سردی بڑھتےہی سوئی گیس کا بحران شدت اختیارکر گیا، روزانہ گیس کی قلت 1ہزار600 ملین کیوبک فٹ تک جاپہنچی،خصوصاً صبح اور رات کےاوقات میں گھروں میں سپلائی بند رہنے لگی۔گیس کی قلت کےباعث گھریلو صارفین کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے۔لاہورکےکئی علاقوں سمیت پنجاب کےبیشترشہروں اور قصبات میں رات اورصبح کے اوقات میں گیس کاپریشر نہ ہونےکےبرابر ہوتا ہےاورخواتین کو ناشتہ اور کھاناتیارکرنےمیں بھی شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔سوئی گیس حکام کےمطابق گیس کی روزانہ قلت 1ہزار600 ملین کیوبک فٹ تک جاپہنچی ہے،پنجاب کے ٹیکسٹائل،سی این جی اورپاورسیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، اس کےباوجود پریشر پورا نہیں ہو پا رہا۔