counter easy hit

بڑاانکشاف: نیب آفس میں آج کل آصف زرداری کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے ؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا

Growth: What is happening in the NAB office today with Asif Zardari? Everyone will be strangers knowing

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیب کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا اور عزت والا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے چوٹ کھا لی ہے اب حالات ٹھیک ہوجائیں گے، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ نیب کا رویہ میرے ساتھ عزت والاہے ، میں بھی نیب حکام کی دل سے عزت کرتاہوں، اگر حکومت یا کسی سے این آر او لینا ہوتا تو یہاں نہیں بیٹھا ہوتا، تفتیشی حکام اپنی استعداد کےمطابق مجھ سے سوال کرتے ہیں اور میں اُن سے تعاون کرتا ہوں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ تو بیٹھ گئے مگر عمران خان کے ساتھ مستقبل میں بیٹھنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ سیاسی قوت سے نہیں آئے، آج اور مشرف کی حکومت میں صرف ایک ہی فرق ہے۔سابق صدر نے سوال کیا کہ ’’کیا ریاستِ مدینہ میں سود ختم کیا گیا تھا یا شروع کیا گیا؟، کیا اس بجٹ میں سود ختم کرنے سے متعلق کوئی اقدامات کیے گئے؟ ، اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کی باتیں افواہیں ہیں کوئی ان کان نہ دھرےجائیں۔پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی اپنی سوچ ہے وہ جیسا چاہے گا ویسا ہوگا، مسلم لیگ ن اور پی پی نے چوٹ کھائی اب حالات ٹھیک ہوجائیں گے، چارٹر آف اکانومی کی تجویز دی وہ نہیں آرہے، چارٹر آف معیشت کی تجویز کا مذاق اڑا رہے ہیں لیکن تاریخ میں بات آگئی، جو آسانی سے آتا ہے اسے جمہوریت کی قدر نہیں اس لیے آج کی حکومت کو عوامی مسائل کا اندازہ نہیں ہے۔بعد ازاں آصف زرداری اور سابق اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website