counter easy hit

جی ٹی روڈ کے اطراف میں نالوں کی صفائی کی ضرورت ہے، خواجہ شبیراحمد

GT drains need

GT drains need

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازکاروباری شخصیت خواجہ شبیراحمدنے جی ٹی روڈ کے اطراف میں نالوں کی صفائی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ جب سے سروس روڈ بنی ہے اور اس کے ساتھ نالوں کی تعمیرہوئی ہے ان نالوں کو صاف نہیں کیاگیا،دھول مٹی اور کوڑاکرکٹ کی وجہ سے نالے بھرچکے ہیں اور بارش کی صورت میں ساراپانی سروس روڈ اور جی ٹی روڈ کے شولڈرزپرکھڑاہوجاتاہے ،جس سے سروس روڈ تباہ ہوچکی ہے ،اور پانی کی وجہ سے عوام کا سروس روڈ سے گزرنامحال ہوجاتاہے ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔