کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری ) جی ٹی روڈ کی دیوار کیساتھ ریت کی بھر مار سے راہ گیروں کو پریشانی کا سامنا ، جی ٹی روڈ کیساتھ ساتھ ریت اتنی جمع ہو گئی ہے کہ ذمہ داران سستی اور کاہلی کی طرف گامزن ہیں، اور کئی لوگ پھسل کر گر گئے ہیں اور کئی موٹر سائیکل سوار اس ریت سے پھسل کر زخمی ہو گئے ہیں اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ جی ٹی روڈ کی دیوار کیساتھ ساتھ سے ریت کو اکٹھا کیا جائے اور دور پھینکا جائے تاکہ مزید کوئی حادثہ نہ ہو امید ہے کہ ذمہ داران فوری توجہ دیں گے اور اس ریت کی صفائی کرانے میں کردار ادا کریں گے نالوں کیساتھ سڑک پر گڑھے پڑ ھ چکے ہیں ان کو بھی پر کیا جائے اور نالوں تک سڑک کو تار کول کیا جائے کہ سڑک ختم ہو رہی ہے اس پر توجہ نہیں دوراہ سے آگے سڑک خستہ ہے اس کی تعمیر کی جائے اور سڑک کی صفائی کا خیال رکھا جائے ریت کو اٹھایا جائے۔