counter easy hit

چیمبر آف کامرس جی ٹی روڈ گجرات کو سکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دے دیا

GT Road Gujrat Chamber

GT Road Gujrat Chamber

گجرات(نمائندہ یس اُردو)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی پی او گجرات کی سفارش پر پنجاب سکیورٹی آف ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس 2015کے تحت چیمبر آف کامرس جی ٹی روڈ گجرات کو سکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیمبر انتظامیہ دفتر کی سکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے تحت ناقص انتظامات پر عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ او اس حوالے سے سکیورٹی کے معائنہ اور رپورٹ کا ذمہ دار ہو گا۔