ہڑپہ ( چوہدری منیر احمد ساجد ) انتہائی قابل احترام عزت مآب ڈپٹی کمشنر ساہیوال اورڈی پی او ساہیوال ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان واہلکاروں سے مودبانہ گزارش ہے کہ مین جی ٹی روڈ ہڑپہ اسٹیشن چوک پر ناصرف موٹر سائیکل رکشہ اور ہائی ایس ویگن والوں نے غیر قانونی اسٹینڈ بنارکھے ہیں بلکہ یہ لوگ بھتہ خوری کا کام بھی کر رہے جو روڈ پر ویگن کھڑی کرکے اس سے فی پھیرا 20روپے بھتہ وصول کرتے ہیں اور آنے جانے والےمسافروں سے بدکلامی اور کھینچا تانی انکا معمول بن گیا ہے روڈ پر کھڑے یہ رکشے اور ویگنوں کے غیر قانونی سٹینڈ روڈ کو بلاک کرنے کا باعث بھی بنے ہوئےہیں رہی سہی کسر آس پاس دوکانداروں کی تجاوزات نے پوری کر رکھی ہے بعض اوقات تو ویگنیں اور رکشے روڈ پر اس طرح قبضہ جماکر کھڑے ہوتے ہیں دیگر آنے جانےوالےمسافر بے بسی سے سر پکڑ لیتے ہیں کہ اتنی بے حسی کہ ایمرجنسی میں ایمبولینس میں مریض مر رہا ہو یا سکیورٹی فورسز کو ایمرجنسی ہو تو اس روڈ بلاک کی وجہ سے وہ کیا کریں گے کہاں سے گزریں لیکن ان کی بے حسی کے پیچھے تو ان کا روپے کمانے کا لالچ ہے جن اداروں کو ہم بار ہا بار گزارشات اور اس گھمبیر معاملےسے خبروں کے ذریعے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ سے مطلع کرچکے ہیں مگر کوئ بھی محکمہ ان غیر قانونی اسٹینڈ جن کی آڑ میں بھتہ وصولی کی جارہی ہے کوئ کاروائ کرنے کو تیار نہیں لوگوں کو اس دن دیہاڑے گنڈا گردی اور بدمعاشی کے رحم وکرم پر چھوڑا ہوا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی سربراہان سمیت ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی کام کوجو ٹریفک کو بلاک کرنے کا سبب ہے کے خلاف کاروائ کی جائے
چوہدری منیر احمد ساجد جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہڑپہ