امریکی صدر اوباما اپنی صدارت کے اختتام سے قبل گوانتانا موبے جیل کو خالی کرنا چاہتے ہیں جس پر صدر اوباما کو ریپبلکن اور ڈیمو کریٹس کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے
ریاض (یس اُردو) امریکا میں گوانتانا موبے جیل سے 9 یمنی قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کر دیا گیا، امریکی صدر براک اوباما کو ریپبلکن اور ڈیمو کریٹس پارٹی کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے ۔امریکا نے گوانتانا موبے جیل سے نو یمنی قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کر دیا ، گوانتانا موبے جیل میں مزید 80 قیدی موجود ہیں جنہوں نے نہ کوئی جرم کیا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مقدمہ ہے ۔سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی سے متعلق امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن یمنی شہریوں کو گوانتانا موبے جیل سے ریاض منتقل کیا گیا ہے ان کے اہل خانہ پہلے ہی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سعودی حکومت کو درخواست دی تھی کہ یمن میں امن وامان کی خراب صورت حال کی وجہ سے گوانتانا موبے جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کو اپنے ہاں پناہ دی جائے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گوانتانا موبے سے رہائی کے بعد پہنچنے والے تمام یمنی شہریوں کو ان کے اہل خانہ سے ملانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔سعودی عرب منتقل ہونیوالے طارق اودھا پر 2007 میں لمبےعرصے تک بھوک ہڑتال کرنے کا الزام ہے ۔ امریکی صدر اوباما اپنی صدارت کے اختتام سے قبل گوانتانا مو بے جیل کو خالی کرنا چاہتے ہیں جس پر صدر اوباما کو ریپبلکن اور ڈیمو کریٹس کی جانب سے سخت مخالفت کا بھی سامنا ہے