دھند کی وجہ سے گڈوتھرمل پاورہاوس سے2ہائی ٹرانسمیشن لائنز اور 5یونٹس ٹرپ کرگئے ۔ بہاولپور ریجن میںبھی دھند سے متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیںجبکہ کشمور، جیکب آباد، شکارپور، رحیم یارخان، بہاولپور، راجن پور، جعفرآباد اور بولان سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔
گڈوپاور پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایوب انصاری کے مطابق پلانٹ دھند کے باعث بند ہوا ہے، جس سے 700میگاواٹ سے زائد بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی، گڈو پاور پلانٹ 1250میگاواٹ کی صلاحیت کا حامل ہے، فنی خرابی سے پہلے پاور پلانٹ 1100میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا تھا۔ایوب انصاری کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی دوبارہ ترسیل دھند کم ہونے سے مشروط ہے۔ادھر بہاول پور ریجن کے متعدد گرڈ اسٹیشن بھی شدید دھند کی وجہ سے ٹرپ کرگئے- ریجن کے مختلف علاقوں میں علی الصباح سے بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔