وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی کےجاری منصوبوں کی پیش رفت سے کابینہ کمیٹی کوآگاہ کیا جارہاہےاس کے علاوہ اجلاس میں بجلی کی طلب اوررسد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گيا۔
اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ بھی پیش کیےجانےکاامکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق امور بھی اجلاس میں زیر غورآئیں گے۔
اجلاس کے شرکاء کو رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائےگی۔