قصور میں بھارت کے خلاف گنڈا سنگھ والا روڈ پر احتجاج کرنے والے کسان اتحاد کے رہنماؤں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اتوار کو گنڈا سنگھ والا روڈ پر ساندہ پھاٹک کے قریب کسان اتحاد نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ڈی پی او قصور علی ناصر کی ہدایت پر پولیس نے کسان اتحاد کے رہنماؤں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت کارروائی کی۔
کسان اتحاد کے صدر محمد ایوب خان میو سمیت دیگر کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او قصور کے ترجمان ساجد علی کے مطابق ان افراد نے ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے سے پہلے باضابطہ اجازت نہیں لی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔