قصور کے مختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران پولیس نے اشتہاریوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
قصور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اس دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا جبکہ 73 مشکوک موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے کر تھانوں میں بند کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 رائفل، پسٹل، پمپ ایکشن جبکہ منشیات میں 3 کلو چرس اور 153 لیٹر شراب شامل ہیں۔